Advertisement

Main Ad

ڈونٹس

ڈونٹس


 ڈونٹس

اجزاء:

میدہ (چھان لیں) ڈھائی پیالی

انڈے (پھینٹ لیں ) دو عدد

پسی ہوئی چینی دو کھانے کے چمچ

دار چینی (پسی ہوئی یک چائے کا چمچ

خمیر ایک چائے کا چمچ

سٹرابیری جیم/ چاکلیٹ اسپریڈ حسب ضرورت

آئسنگ شوگر سجاوٹ کے لئے:

مکھن دو کھانے کے چمچ

گھی حسب ضرورت

دودھ تین چوتھائی کپ

ترکیب:

میدہ اور دار چینی مکس کر یں اور اس میں انڈے، چینی، مکھن، خمیر اور دودھ ڈال کر اچھی طرح مکس کر یں۔ آٹا بنا کر اس کو اچھی طرح گوندھ لیں۔ پھر ڈھک کر ایک گھنٹہ کے لئے گرم جگہ پررکھ دیں۔ آٹے کے پیڑے بنا لیں اور انکو ڈونٹ کی شکل دیں اور مزید دس منٹ رکھدیں اب کسی چھوٹے گول کٹر یا بوتل کے ڈھکنے کی مدد سے ہر پیڑے میں سوراخ کر یں۔ تیل گرم کر یں اور ڈونٹ تل کر سنہری کر لیں۔ ڈونٹ پلیٹ میں نکال کر پسی ہوئی چینی چھڑکیں یا جیم اور چاکلیٹ اسپریڈ کریں اپنی مرضی کی سجاوٹ کریں اور داد وصول کریں

Post a Comment

0 Comments