شینواری کڑاہی
اجزاء:۔
چکن (بیس ٹکڑے)
ایک کلو،
تیل ڈیڑھ کپ،
ثابت ٹماٹر آدھا کلو،
کڑاہی گوشت مصالحہ تین کھانے کے چمچے،
کٹا ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچے
کٹی ہری مرچ چھ عدد
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ،
ادرک سلائس دو کھانے کے چمچے۔
ترکیب:۔
ڈیڑھ کپ تیل گرم کر کے اس میں تیز آنچ پر ایک کلو چکن کے ٹکڑے فرائی کر لیں۔ اب چکن کے ٹکڑے نکال لیں۔ ساتھ ہی ایک کپ تیل بھی نکالیں۔ پھر چکن میں آدھا کلو ثابت ٹماٹر اور ایک کھانے کا چمچہ ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کر کے ڈھک دیں اور بیس منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ اب ڈھکن ہٹا کر ٹماٹروں کے چھلکے ہٹا لیں۔ پھر انہیں فرائی کی ہوئی چکن میں تین کھانے کے چمچے کڑاہی گوشت مصالحہ کے ساتھ شامل کریں اور ڈھک کر دس سے پندرہ منٹ کے لیے پکا لیں۔ آخر میں دو کھانے کے چمچے ادرک سلائس، چھ عدد کٹی ہری مرچ اور دو کھانے کے چمچے کٹا ہرا دھنیا ڈال دیں۔
0 Comments