شلجم گوشت
اجزا
گوشت بیف ،مٹن یا چکن آدھا کلو
پیاز 2 باریک کاٹ لیں
شلجم ایک پاؤ یا چار عدد
لال مرچ ایک ٹیبل اسپون
نمک حسب ضرورت
لہسن ادرک پیسٹ ایک ٹیبل اسپون
گرم مصالحہ پسا ھوا آدھا ٹی اسپون
ھلدی کواٹر ٹی اسپون
ٹماٹر دو
تیل آدھا کپ
ھرا دھنیا مکس کر نے کے لئیے..
ترکیب........
گوشت دھوکر ایک پتیلی میں یا کوکر میں ڈالیں پیاز کاٹ کر اور شلجم چھیل کر باریک کاٹ کر ڈالیں لال مرچ ھلدی لہسن ادرک نمک گرم مصالحہ تیل اور تمام اجزا ایک ساتھ ڈال کر گوشت گلنے کا پانی مناسب مقدار میں ڈال کر چولھے پر چڑھا دیں بہتر ھے کہ کوکر میں بنالیں اس کے دو فائدے ھیں کہ گوشت جلدی گل جاتا ھے آپ کا ٹایم بچتا ھے اور پیاز اور شلجم بہت اچھے سے گل کر مل جاتے ھیں جب گوشت گل جائے تو اب اسے بھون لیں ثابت مرچ کو کوٹ کوٹ کر چمچے سے بھون لیں ھرا دھنیا بہت زیادہ باریک کاٹ کر مکس کرلیں اور زرا سا اوپر سے ڈال کر پیش کریں .چکن کا بنانا ہو تو شلجم کو الگ ابال لیں 20 منٹ پریشر دیں.شلجم کا پانی نکال دیں پهر ڈوئی سے مسل لیں.اور مسالحہ الگ بهون لیں پهر اس میں شلجم ڈال کر بهون لیں.ہرا دهنیا باریک کاٹ کر مکس کر لیں.اور روٹی کے ساتهہ سرو کریں..
0 Comments