نوٹیلا چاکلیٹ سپریڈ
اجزاء۔
کوکوا پاؤڈر 1کپ
دودھ 4کپ
آئسنگ شوگر 2کپ
مکھن 2کھانے کے چمچ
نمک 1چٹکی
ونیلا ایسنز آدھا چائے کا چمچ
میدہ 1کھانے کا چمچ
کریم 1کپ
ترکیب۔
ایک باؤل میں میدہ، کوکوا پاؤڈر، آئسنگ شوگر اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور سائیڈ پر رکھ دیں۔اب ایک پین لے کر اس میں مکھن پگھلا کر اس میں دودھ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔جب مکسچر نیم گرم ہوجائے تو اس میں کریم ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔پھر اس میں میدے کا مکسچر ڈال کر ہلکی آنچ پر مسلسل اچھی طرح چھ سے آٹھ منٹ مکس کریں۔اب چوکلیٹ سپریڈ کو ٹھنڈا ہونے دیں، مزیدار چوکلیٹ سپریڈ تیار ہے۔
0 Comments