Advertisement

Main Ad

بغیر اون گھر میں بنائیں مزیدار میٹھے بسکٹ

بغیر اون  گھر میں بنائیں مزیدار  میٹھے بسکٹ


بغیر اون  گھر میں بنائیں مزیدار  میٹھے بسکٹ


اجزاء۔ 

میدہ ایک 250گرام،

 گھی 125گرام، 

چینی 150گرام،

 دودھ کھانے والے دو چمچ،

 بیکنگ پائوڈر چائے والا آدھ چمچہ، 

انڈے دو عدد۔

ترکیب۔

انڈوں کو کانٹے کی مدد سے خوب پھینٹ لیں۔ گھی اور چینی کو ملا کر خوب پھینٹیں۔ جھاگ اٹھنے لگے تو چھوڑ دیں۔ انڈوں میں میدہ، دودھ اور بیکنگ پائوڈر ڈال کر خوب اچھی طرح ملا لیں۔ گھی اور چینی والا مرکب بھی میدے میں ڈال دیں اور اتنا پھینٹیں کہ سب چیزیں یکجان ہو جائیں۔ اس مرکب کو دس منٹ اسی طرح پڑا رہنے دیں۔ دس منٹ بعد اس آٹے کی چھوٹی چھوٹی گول یا چکور  ٹکیاں بنا لیں۔ یا کوئی بھی اپنی پسند کی شیپ دے دیں 

اب اگر آپ کے پاس اوون نہیں ہے  تو پریشان نہ ہو  کوئی  بات نہیں ہم  اوون کے بغیر بھی گھر میں   مندرجہ ذیل دو طریقوں سے بسکٹ تیار کر سکتی ہیں۔

بغیر گیس دیسی طریقہ

کوئی چوڑے پیندے والا پتیلا لے کر اس کو اوپر سے ڈھکنے کے لیے ایک پتیل یا سٹیل  کی پرات لے لیں۔ اس پتیلے کو آگ پر خوب گرم کر کے اس میں بسکٹ والی ٹرے یا پلیٹ  رکھ دیں اور اوپر پرات سے ڈھک دیں۔ پتیلے کے نیچے اور پرات کے اوپر کوئلے ڈال دیں۔

آگ بہت تیز نہیں ہونی چاہئے۔ تھوڑی تھوڑی دیر بعد پرات اٹھا کر دیکھ لیں۔ بسکٹ بادامی رنگ کے ہو جائیں تو نکال لیں۔

گیس والے چولہا پہ دوسری ترکیب۔

ایک بڑی دیگچی میں سٹیل کی کوئی جوڑے پیندے والی کٹوری  رکھیں۔ اور اس کٹوری  پر بسکٹ والی تھالی جو آسانی سے دیگچی میں آجائے رکھ دیں مگر خیال   رکھیں  پلیٹ دیگجی کو ٹچ نہ ہو  ۔ اب  دیگچی کا ڈھکنا بند کردیں۔ نیچے مدھم آگ جلا دیں۔ آگ چاروں طرف جانی چاہئے۔ دس پندرہ منٹ بعد بسکٹ تیار ہو جائیں گے۔ تھالی کو نہایت احتیاط سے دیگچی سے نکال لیں اور جب ٹھنڈے ہو جائیں تو لذیذ بسکٹ گرم چائے کے ساتھ  نوش فرمائیں۔

Post a Comment

0 Comments