Advertisement

Main Ad

🌺السی کی پِنیّاں 🌺

🌺السی کی پِنیّاں 🌺


 🌺السی کی پِنیّاں 🌺


اجزاء: 

1: السی   ۔۔۔۔ ایک کلو 

2: بھنے چنے ۔۔۔۔ ایک کلو 

3: دیسی گڑ ۔۔۔۔۔ ایک کلو 

4:دیسی گھی  ۔۔۔ آدھا کلو 

5:کاجو ۔۔۔ دو سو گرام 

6:بادام ۔۔۔۔ دوسو گرام 

(بادام اور کاجو موٹا موٹا کوٹ لیجیئے )


7:تل ۔۔۔ دو سو گرام 

8:کشمش ۔۔۔۔۔  دو سو گرام 

9:کھوپرا ۔۔۔۔  دو سو گرام 

10:مونگ پھلی کے دانے ۔۔۔ دو سو گرام 

11:پستہ: دوسو گرام 

12: اخروٹ: دوسوگرام 


ترکیب ۔۔۔ 

السی کو چن کر صاف کر لیں ۔ اچھے گروسری سٹورز پر چنی چنائی دستیاب ہے  ۔ 

 ہلکی آنچ پر کھلے منہ کے برتن یا کڑاہی میں بھون لیں ۔ جب خوشبو اور چُڑ چُڑ کی آواز آنے لگے تو سمجھیں کہ السی بھن گئی ہے ۔

 ٹھنڈا کرکے چنوں کے ساتھ گرائنڈر میں پیس لیجیئے۔ 

اب گڑ میں ایک مگ پانی ملا کے شیرہ پکا لیں ۔

  شیرہ بن جائے تو گھی بھی شامل کر دیجئے ۔ اور ساتھ ہی السی اور چنے کا آٹا ملا دیجئے  ۔

 چولہا ایک دم لو فلیم پہ لے جائیں ۔ تیزی سے ہلائیے اور تمام ڈرائی نٹس بھی شامل کر کے اچھی طرح ملا لیجیئے اور چولہا بند کر دیں ۔ :  پانچ منٹ کے بعد اپنے من پسند سائز  کے لڈو بنا لیجیئے۔ ۔۔۔  گھی کی جگہ کوکنگ آئیل مت ڈالیے گا ۔۔ ذائقہ اچھا نہیں آتا ۔ ۔۔۔ آمیزہ گرم ہو تو لڈو جڑتے ہیں ۔ ٹھنڈے ہونے پر نہیں جڑتے اس لئے گرم گرم ہی لڈو بنائیں ۔

Post a Comment

1 Comments