خشک آلوبخارہ_کی_چٹنی
اجزاء
خشک آ لو بخارے 500 گرام
چینی دو کپ یا حسب ضرورت
پانی ڈھائی کپ
نمک آدھا چائے کا چمچ
الائچی پاؤڈر ایک چوتھائی چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
لال رنگ کھانے کا ایک چٹکی
سفید سرکہ 4 کھانے کے چمچ
چار مغز دو کھانے کے چمچ
بادام حسب ضرورت
ترکیب
آ لو بخارے اچھی طرح دھو کر صاف کر لیں آلو بخارے دو کپ پانی میں دو گھنٹے کے لیے بھگو دیں یا اتنا بھگوئیں کہ نرم ہو جائیں آلو بخارے لیکن ثابت رہیںآدھا کپ پانی میں چینی ڈال کر شیرہ بنا لیں پھر اس میں بھیگے ہوئے آلو بخارے پانی سمیت ڈال دیںاب اس میں نمک ،لال مرچ پاؤڈر،الائچی پاؤڈر،سرکہ ،لال رنگ ملا کر مناسب گاڑھا ہونے تک درمیانی انچ پر پکائیں اب اس میں چار مغز شامل کر لیں اور ٹھنڈا ہونے پر بادام چھڑک کر سرو کر لیں
1 Comments
Good n
ReplyDelete