فرنی بنانے کا طریقہ
اجزا:
چاول کا آٹا 3 کھانے کے چمچ یا آدھ کپ چاول
دودھ 2 لیٹر
چینی 1 پاؤ
سبز الائچی 3،4 عدد
پستہ باریک کٹا ہوا حسب ضرورت
ترکیب:
چاول کا آٹا ایک کپ دودھ میں ڈال کرگھول لیں، باقی دودھ الائچی ڈال کر اچھی طرح ابال لیں۔ پھر چاول کا آٹا گھلا ہوا ، ابلے دودھ میں ڈال دیں ،چمچ مسلسل ہلائیں ،کیونکہ فرنی میں گٹھلی بہت جلد بن جاتی ہے ،جب ذرا گاڑھا ہو جائے تو اس میں چینی ڈال کر اچھی طرح پکائیں ،پھر کسی سویٹ ڈش میں نکال کر اس پر پستہ کٹا ہوا ڈال کر سجا لیں اور اسے ٹھنڈا کرکے پیش کریں ،
0 Comments