Advertisement

Main Ad

انڈا پراٹھا

انڈا پراٹھا


انڈا پراٹھا

اجزاء:

انڈے: 2 عدد


دودھ 1 کپ


میدہ / آٹا 1 کپ


چھوٹی ہری اور لال مرچ باریک کٹی ہوئی


 ہرا دھنیا


 نمک اور کٹی لال مرچ


 


ترکیب:


۔ سب سے پہلے پیالے میں ایک انڈا توڑ کر ڈالیں پھر اس میں دودھ، باریک کَٹی مرچیں، ہرا دھنیا، 1 چمچ گھی یا مکھن، کُٹی لال مرچ اور نمک حسبِ ذائقہ ڈال کر پھینٹ لیں۔ پھر اس میں میدہ یا آٹا شامل کرکے اچھے سے مکس کر کے بیٹر تیار کرلیں۔ اگر آپ کے پاس نان اِسٹک کا توّا ہے تو بنا تیل ڈالے اور اگر نہیں ہے تو ہلکا سا تیل لگا کے گرم توّے پر مکسچر کو ڈال کر گولائی میں پھیلا دیں، جب تک ایک طرف سے پک نہ جائے تب تک پلٹنا نہیں ہے۔۔ جب تھوڑی سخت ہوجائے تو اس پر ہلکا سا تیل لگا کر روٹی کو پلٹ دیں، پلٹنے کے بعد ایک انڈا توڑ کر اس کے اوپر ڈالیں اور ہلکا سا نمک چھڑک کر اسے چمچ سے روٹی کے اوپر پھیلا دیں اور منٹ تک ایسے ہی رہنے دیں۔۔ اب اوپر سے تیل یا گھی ڈال کے انڈے والی سائیڈ کو پلٹ دیں، یاد رکھیں تیز آنچ پہ نہیں بنانا ہے۔ دونوں طرف سے پراٹھے کو اچھے سے پکائیں اور پلیٹ میں نکال کر سَرو کریں، مزیدار انڈا پراٹھا کھانے کےلئے تیار ہے۔

Post a Comment

0 Comments