سفید لوبیا کا سالن
اجزاء۔
سفید لوبیا آدھا کلو
ٹماٹر پیسٹ دو کپ
ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
پیاز دو عدد
کٹی لال مرچ دو کھانے کے چمچ
املی کا رس آدھا کپ
نمک حسب ذائقہ
پانی ایک کپ
تیل 5 کھانے کے چمچ
ہرا دھنیا حسب ضرورت
ترکیب۔
لوبیا ابال لیں
پین میں تیل ڈالیں پیاز ڈال کر گولڈن ہونے تک فرائی کریں اب لہسن ادرک پیسٹ ڈال دیں فرائی کریں لوبیا ڈال دیں اب اس میں نمک ٹماٹر کا پیسٹ املی کا گودا لال مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں دو منٹ پکا لیں اب ایک کپ پانی ڈال کر پکائیں جب پانی تھوڑا خشک ہو جائے تو ہرا دھنیا ڈال کر اتار لیں چپاتی یا نان کے ساتھ سرو کریں۔
0 Comments