چکن ایگ رول
اجزاء۔
باریک کٹا ہوا چکن 1اور آدھا کپ
ابلے انڈے 4عدد
چوپڈ ہرا پیاز 1کپ
نمک حسبِ ذائقہ
کالی مرچ 1چائے کا چمچ
سفید مرچ 1چائے کا چمچ
مسٹرڈ پیسٹ آدھا چائے کا چمچ
سویا ساس 1چائے کا چمچ
چِلی ساس 1-2چائے کے چمچ
ادرک پاؤڈر 1چائے کا چمچ
املی ساس اجزاء۔
املی کا گودا 4کپ
پانی 1کپ
گھٹلی کے بغیر کھجوریں 20عدد
نمک حسبِ ذائقہ
چاٹ مصالحہ 1چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
ادرک پاؤڈر 1چائے کا چمچ
کٹی لال مرچ 1چائے کا چمچ
چینی 1کپ
شکر 1اور آدھا کپ
ترکیب۔
ایک باؤل میں تمام اجزاء ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔اب رول پٹی میں فلنگ ڈال کر رول بنا لیں۔پھر ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے اس میں رولز کو گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کر لیں۔
املی ساس ترکیب۔
ایک بڑے پین میں املی کا گودا، پانی اور گھٹلی کے بغیر کھجوریں ڈال کر پندرہ سے بیس منٹ کے لئے پکائیں۔اب اس چٹنی کو اچھی طرح بلینڈر میں بلینڈ کریں۔پھرا س میں نمک، چاٹ مصالحہ، لال مرچ پاؤڈر، ادرک پاؤڈر، کٹی لال مرچ، چینی اور شکر ڈال کر درمیانی آنچ پر بارہ سے پندرہ منٹ کے لئے پکائیں۔
0 Comments