Advertisement

Main Ad

سپیشل اروی قیمہ

سپیشل  اروی قیمہ


سپیشل  اروی قیمہ  

اجزاء۔

 بیف قیمہ، آدھا کلو

اروی آدھا کلو

پیاز، 2 عدد

ٹماٹر درمیانے 2 عدد

ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ

سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ

پیسا گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ

کالی مرچ 4 سے 5 عدد

لونگ 2 سے 3 عدد

ہلدی حسبِ ضرورت

نمک حسبِ ذائقہ

لال مرچ ایک کھانے کا چمچ

ثابت دھنیا پاؤڈر آدھا کھانے کا چمچ گھر کا پیسا

آئل ایک کپ 

ہری مرچ 3 سے 5 عدد

ہرا دھنیا حسبِ ضرورت


ترکیب۔

آئل میں پیاز ڈال کر ہلکا براؤن کرلیں اور قیمہ ڈال کر اچھی طرح سے مکس کریں ساتھ ہی ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر ہلکا سا بھون لیں اب اس میں سفید زیرہ، ہلدی، لال مرچ ,  نمک، دھنیا اور ٹماٹر ڈال کر اچھی طرح سے بھون لیں اب اس میں اروی ڈال کر اچھی طرح سے مکس کریں آئل اوپر آجاے تو اس میں  پانی ڈال کر 20  سے 25 منٹ تک پکائیں  پانی اتنا ڈالیں گےکہ اروی قیمہ گل جائے، اور آئل اوپر آجاے آخر میں گرم مصالحہ، ہرا دھنیا اور ہری مرچ کاٹ اوپر سے ڈال دیں اور دم پر رکھیں 2 منٹ تک لیجے مزے دار اوری قیمہ تیار ہیں

Post a Comment

0 Comments