ریسپی کول سلا
اجزاء-
بند گوبھی بالکل باریک کٹی ڈیڑھ کپ
گاجر کش کی ہوئی آدھا کپ
مایونیز تین سے چار کھانے کے چمچ
فریش کریم دو کھانے کے چمچ
سفید مرچ پسی ہوئی ایک چوتھائی کھانے کا چمچ
پسی چینی دو کھانے کے چمچ
نمک ایک چوتھائی کھانے کا چمچ
ترکیب۔
ایک باؤل میں بند گوبھی اور گاجر مکس کر لیں۔اب اس میں نمک، سفید مرچ اور چینی شامل کر دیں۔پھر مایونیز اور فریش کریم ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔کول سلا تیار ہے۔کسی بھی اسنیک خاص کر برگر کے ساتھ سرو کریں-
0 Comments