کھٹّی دال
اجزاء
گھی دو سے تین کھانے کے چمچ
کٹی ہوئی پیاز ایک سے دو عدد
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
لونگ آدھا چائے کا چمچ
لال گول مرچ پانچ سے 6 عدد
ٹماٹر کٹے ہوئے ایک سے دو عدد
نمک ایک چائے کا چمچ
لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
ہلدی پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
گرم مسالا ایک چائے کا چمچ
مونگ کی دال بھگوئی ہوئیایک پائو 250 گرام
مسور کی لال دال بھگوئی ہوئی 300 گرام
املی کا پانی تین سے چار کھانے کے چمچ
پانی حسبِ ضرورت
ثابت ہری مرچیں چار سے پانچ عددتڑکہ
تیل دو سے تین کھانے کے چمچلال ثابت گول مرچیں چار سے پانچ عددزیرہ 1 چائے کا چمچ
ترکیب
ایک برتن میں گھی ڈال کر اسے درمیانے درجے کی آگ پر گرم کریں۔ پھر اس میں کٹی ہوئی پیاز ڈال کر بھونیں جب تک کہ ان کی رنگت تبدیل نہ ہوجائے۔اب اس میں لونگ اور کالی مرچ ڈالیں اور اچھی طرح بھونیں۔اب اس میں گول سرخ مرچ اور کٹے ہوئے ٹماٹر ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔اب اس میں پسی ہوئی لال مرچ، ہلسی، نمک اور گرم مسالا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔اب اس میں بھگو کے رکھی ہوئی مونگ کی دال اور مسور کی لال دال ڈالیں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔اب اس میں املی کا پانی ڈالیں اور اچھی طرح ملائیں۔اب اس میں پانی اور ہری مرچیں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ڈھکن دے کر 8 سے 10 منٹ تک پکنے دیں۔اب اسے گول ثابت مرچ اور زیرے کا تڑکہ لگائیں۔گرما گرم، مزے دار کھٹی دال تیار ہے۔
1 Comments
Nice
ReplyDelete