کریمی کافی
اجزاء۔
کافی 2 چمچ
چینی 2چمچ
گرم پانی 2چمچ
دودھ ایک کپ
ترکیب۔
ایک مگ یا گلاس میں چینی ،کافی اور پانی ڈال کر چمچ کی مدد سے اس کو مکس کریں۔ چمچ سے مکس (بیٹ) کرتے رہیں کرتے رہیں پہلے کافی کا کلر کالا ہو جائے گا پھر ڈارک براؤن ہو جائے گا لیکن آپ نے رکنا نہیں ہے اس کو بیٹ کرتے رہنا ہے آہستہ آہستہ کافی کا بیٹر گاڑھا ہوتا جائے گا اور اس کا کلر وائٹ براؤن ہو جائے گا آپ نے اس کو اس وقت تک چمچ کی مدد سے بیٹ کرنا ہے جب تک اس کا مکسچر گاڑھا نا ہوجائے اتنا گاڑھا ہو جائے کہ اگر آپ مگ کو الٹا کردیں تو نیچے نا کرے بلکہ مگ کو چپکا رہے جب یہ کنڈیشن آجائیے تو آپ سمجھ جائیے کہ کافی کا بیٹر تیار ہے اب دودھ بوائل کریں اور ایک مگ میں ڈیڈھ چمچ کافی کا بیٹر ڈالیں اور اوپر دھار کی شکل میں گرم گرم دودھ ڈال دیں اور چمچ کی مدد سے مکس کریں مزیدار کریمی کافی تیار ہے
0 Comments