Advertisement

Main Ad

مصالحے والی چنے کی دال

مصالحے والی چنے کی دال


 مصالحے والی چنے کی دال


 چنے کی دال ایک کپ

نمک حسب ذائقہ 

کٹی لال مرچیں ایک چائے کا چمچہ

لہسن، ادرک پیسٹ دو چائے کے چمچے

ثابت گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچہ

پیاز ایک عدد (چوپ کر لیں)

 تیل حسب ضرورت

 پودینہ، چند پتے

 ہری مرچیں ،4 عدد

 گرم مصالحہ پاؤڈر حسب ضرورت

پیاز(سلائس کاٹ لیں) ایک عدد


 تیار کرنے کی ترکیب

دال کو صاف کر کے پانی میں ڈال کر 30 منٹ کے لئے بھگو دیں ایک پتیلی میں دال ڈال کر اس میں نمک، کٹی لال مرچیں، لہسن، ادرک پیسٹ، ثابت گرم مصالحہ، پیاز اور حسب ضرورت پانی شامل کر کے دال کے گل جانے تک پکائیں ا س کے بعد اس میں پو دینہ، ہری مرچیں اور گرم مصالحہ پاؤڈر ڈال دیں ۔برائنگ پین میں تیل گرم کر کے اس میں پیاز ڈال کر براؤن کر یں اور دال پر اس کابگھار لگا دیںمزیدار چنے کی مصالحے والی دال تیار ہے۔

Post a Comment

5 Comments