چکن مکرونی سوپ
اجزاء۔
چکن یخنی بنانے کے اجزاء۔
چکن ہڈیوں کے ساتھ 700گرام
ثابت کالی مرچ 10-12عدد
لہسن کی جویں 4عدد
ادرک پیس آدھ انچ
نمک 1چائے کا چمچ
پانی 8کپ
سوپ کے اجزاء۔
ٹماٹر 5-6عدد
لہسن 1کھانے کا چمچ
سبز مرچیں 1چائے کا چمچ
میکرونی 1کپ
سویٹ کارنز 1کپ
شملا مرچ 1کپ
گاجر 1کپ
چکن یخنی 4کپ
کارن سٹارچ 1کھانے کا چمچ
کٹی لال مرچیں 1چائے کا چمچ
اوریگانو 1چائے کا چمچ
نمک آدھ چائے کا چمچ
کالی مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
سویا سوس 2کھانے کے چمچ
چِلی سوس 2کھانے کے چمچ
سبز پیاز آدھ کپ
کٹا ہوا چکن 1کپ
بند گوبھی 1کپ
ترکیب۔
چکن یخنی بنانے کی ترکیب
ایک پین میں چکن، پانی، کالی مرچ، ادرک، لہسن اور نمک ڈال کرپانچ سے چھ منٹ پکائیں۔
اب جھاگ اتار کر ڈھکن سے ڈھانپ دیں اور بیس سے پچیس منٹ دم پر رکھ دیں۔
پھر چکن کو باریک باریک کاٹ لیں اور یخنی چھان کر سائیڈ پر رکھ دیں۔
سوپ بنانے کی ترکیب۔
ایک بلینڈر میں چھلے ہوئے ٹماٹر ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر لیں۔اب ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کرکے اس میں لہسن اور سبز مرچیں ڈال کر ایک منٹ بھون لیں۔پھر ٹماٹروں کا مکسچر، چکن یخنی اور میکرونی ڈال کر دس سے پندرہ منٹ پکائیں۔اب سویٹ کارنز، شملا مرچ، گاجریں، کٹی لال مرچیں، بند گوبھی، اوریگانو، نمک، کالی مرچ، سویا سوس اور چِلی سوس ڈال کر پانچ سے چھ منٹ پکائیں۔ پھر سبز پیاز اور کارن فلار مکسچر ڈال کر سوپ گاڑھا ہونے تک پکائیں۔مزیدار سوپ تیار ہے۔
0 Comments