ویجیٹیبل کٹ لیٹ
اجزا:
بڑے سائز کے آلو۔۔۔۔دو عدد،
سبزیاں۔۔۔۔تین کپ،
پسی ہوئی لال مرچ۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ،
ثابت دھنیا۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ،
زیرہ پاؤڈر۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ،
سونف ۔۔۔۔ایک چائے کا چمچ،
آم چور۔۔۔۔ آدھا چائے کا چمچ،
گرم مسالا پاؤڈر۔۔۔۔ آدھا چائے کا چمچ،
باریک کٹی ہوئی ہری مرچ۔۔۔۔ دو عدد،
ہرا دھنیا ۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ،
باریک کٹے ہوئے کاجو۔۔۔۔ایک چائے کا چمچ،
انڈے کی زردی۔۔۔۔ایک عدد،
پھینٹا ہوا انڈہ۔۔۔۔ایک عدد،
بریڈ کرمبز۔۔۔۔ایک کپ،
نمک ۔۔۔۔حسبِ ذائقہ،
گھی/مکھن۔۔۔۔ایک کھانے کا چمچ،
تیل۔۔۔۔حسبِ ضرورت
ترکیب:
مٹر، گاجر، چقندر، بند گوبھی کو اُبال کر باریک کاٹ لیں۔آلو ابال کر میش کرلیں۔پھر ثابت دھنیا بُھون کر پیس لیں۔سب سے پہلے گھی گرم کریں اور اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ اور باریک کٹی ہوئی ہری مرچ شامل کرلیں۔تقریباً ایک منٹ تک فرائی کریں۔ پھر اس میں کاجو اور تمام پاؤڈر مسالے شامل کر دیں۔اس کے بعد کٹا ہوا ہرا دھنیا ملاکر آدھا منٹ تک فرائی کریں۔اس کے بعد خشک اور اُبلی ہوئی تمام سبزیاں بھی اس میں شامل کرلیں اور اُس وقت تک فرائی کریں جب تک اس کا پانی خشک نہ ہو جائے۔اب اس میں میش کیے ہوئے آلو اور نمک شامل کردیں۔برتن کو چولھے سے اُتار لیں اور اس میں ایک انڈے کی سفیدی ملالیں تاکہ تمام سبزیاں اور بیٹر یکجا ہو جائیں۔پھر تھوڑی تھوڑی مقدار لے کر اسے کباب کی شکل دیں۔ اسے پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈپ کرکے بریڈ کرمبز میں رول کرنے کے بعد فرائی کرلیں۔مزیدار ویجیٹیبل کٹ لیٹ تیار ہیں۔
1 Comments
Good
ReplyDelete