ماش دال(سفید )
اجزاء:-
دال ماش ایک پاؤ
تیل ایک کپ
زیرہ آدھا چائے کا چمچ
نمک حسب ضرورت
لہسن ادرک پیسٹ دو چمچ
پیاز ایک درمیانہ (کدوکش کر لیں)
پسی کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
پسا گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
لہسن پاؤڈر ایک چائے کا چمچ (آپشنل)
ہری مرچ بارہ عدد
گول لال مرچ دس عدد
بنانے کا طریقہ ۔
سب سے پہلے دال بوائل کر لیں۔ پھر
تیل گرم کر کہ زیرہ اور گول لال مرچیں کرکڑا لیں پھر لہسن ادرک ڈال کہ بھونے اس کہ بعد تمام مصالحے ڈال کر بنائی کرے (نمک۔ لالہ مرچ۔ گرم مصالحہ ۔لہسن پاؤڈر) پھر پیاز شامل کر کہ تیل اوپر آنے تک بھنائی کرے آخر میں دال شامل کر کہ دم دے لیں۔
نوٹ
آپ اپنی مرضی سے مصالحے کم یا زیادہ کر سکتی ہیں ۔ اور دال کو چاہے تو بنا ابالیں بھی مصالے میں شامل کر کہ بنا سکتی ہے ۔
0 Comments