Advertisement

Main Ad

پشاوری چنا پلاؤ

پشاوری چنا پلاؤ
 پشاوری چنا پلاؤ


 پشاوری چنا پلاؤ


اجزاء۔ 

سفید چنے ایک پیالی

چاول ایک کلو

نمک حسبِ پسند

ادرک لہسن دو کھانے کے چمچ (پسا ہوا)

پیاز دو عدد درمیانی (باریک کٹی ہوئی)

ٹماٹر دو عدد درمیانے (باریک کٹے ہوئے)

ہری مرچیں تین سے چار عدد

ہرا دھنیا آدھی گٹھی (باریک کٹا ہوا)


لال مرچ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی)

گرم مصالحہ پاوڈرایک کھانے کا چمچ

کوکنگ آئل آدھی پیالی


تركيب۔ 

چنوں کو صاف دھو کر ایک گھنٹے کے لئے گرم پانی میں بھگو کر رکھ دیں۔پھر اُبال کر اچھی طرح گلا لیں۔چاولوں کو بیس منٹ پہلے دھو کر بھگو دیں۔دیگچی میں کوکنگ آئل ڈال کر تین سے چار منٹ گرم کرلیں اور اس میں پیاز کو سنہرا فرائی کرکے نکال لیں۔اسی دیگچی میں گرم مصالحہ ڈال کر کڑکڑالیں اور ادرک لہسن ڈال کر ایک سے دو منٹ فرائی کریں۔ٹماٹر ڈال کر اتنا بھونیں  کہ ٹماٹر گل جائیں۔نمک، ، تلی ہوئی پیاز، کٹا ہوا ہرا مصالحہ اور لال مرچ ڈال کر ڈھک دیں۔پانی خشک ہونے پر ابلے ہوئے چنے اور چاولوں کو اس میں ڈال کر بھونیں اور چار پیالی پانی ڈال دیں۔درمیانی آنچ پر پانی خشک ہونے تک پکائیں، درمیان میں ایک سے دو مرتبہ چمچ چلا لیں۔پانی خشک ہونے پر آنچ ہلکی کرکے دس سے بارہ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔سجاوٹ: ڈِش میں نکالتے ہوئے اچھی طرح ملالیں۔ سلاد اور رائتے کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔

Post a Comment

0 Comments