متنجن/زردہ/میٹھے چاول
اجزاء۔
چاول (سیلا چاول ) آدھ کلو
چینی آدھ کلو
گھی ایک کپ
لونگ دو سے تین عدد
چھوٹی الائچی تین سے چار عدد
دار چینی ایک چھوٹا ٹکڑا
فوڈ کلر (لال، سبز، اورنج ) چوتھائی چائے کا چمچہ
ڈیکوریشن کے اجزاء۔
اشرفیاں آدھ پاﺅ (لال ، سبز )
بادام حسب ذوق
پستہ حسب ذوق
ناریل باریک کٹے ہوئے
کھویا ایک پاﺅ
چھوٹی گلاب جامن حسب ذوق /آدھ پاﺅ
چھوٹی چم چم حسب ذوق /آدھ پاﺅ
ترکیب۔
سب سے پہلے چاول کو اُبال لیں ۔
اس کے بعد اس کو چھنے میں نکال لیں اور اُبلے ہوئے چاول پر ٹھنڈا پانی ڈال دیں ۔ٹھنڈا پانی ڈالنے سے چاول پکنے کے بعد جڑتے نہیں ہیں ۔ تین سے چار منٹ کیلئے سب سے پہلے ایک پتیلے میں گھی کو گرم کریں جب گھی گرم ہو جائے تو ا س میں چھوٹی الائچی ، لونگ اور دار چینی ڈال دیں ۔جب لونگ کڑکڑانے لگے تو اس میں اُبلے ہوئے چاول ڈال دیں اور ساتھ ہی چاولوں میں چینی بھی ڈال دیں اور اس کو مکس کردیں ۔جب چینی گل جائے تو آنچ تیز کردیں تاکہ چینی کا پانی خشک ہوجائے ۔چمچہ باربار نہ چلائیں اس سے چاول ٹوٹ جاتے ہیں .جب چاول کا پانی خشک ہوجائے توفوڈ کلر کو ایک کھانے کے چمچہ پانی میں مکس کرکے چاول پر ڈال دیں اور دم پر رکھ دیں ۔جب چاول مکمل پک جائیں تو ہلکاہلکا اوپر سے فوڈکلر والے چاول پھیلا دیں تاکہ رنگ ہر طرف پھیل جائے اس کے بعد آخر میں چاول پر اشرفیاں ، بادام ، پستہ ناریل ، کھویا ، گلاب جامن اور چم چم ڈال کر ایک منٹ دم پر رکھیں ۔
4 Comments
tasty
ReplyDeletesuper
ReplyDeletetasty
ReplyDelete,,,,,,,,,,,,,
ReplyDelete