Advertisement

Main Ad

قیمہ پراٹھا

قیمہ پراٹھا


 قیمہ پراٹھا


اجزاء:


قیمہ: آدھا کلو 


انڈے: 3 عدد


پیاز: 2 عدد


دہی: آدھا کپ 


ادرک لہسن کا پیسٹ: 2 چمچ 


کالی مرچ پاؤڈر: آدھا چمچ 


آئل: حسب ضرورت 


پراٹھا بنانے کے لیے 


آٹا: 2کپ


میدہ: 2کپ


گھی: حسب ضرورت 


نمک: حسب ضرورت 


پانی: حسبِ ضرورت


ترکیب:


سب سے پہلے پیاز کاٹ لیں اور آئل گرم کرکے اس میں پیاز ڈال کر اچھی طرح فرائی کرلیں۔ ہلکی سنہری ہوجائے تو اس میں قیمہ ڈال دیں ساتھ ہی ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک، مرچ اور زیرہ شامل کریں دہی بھی ڈال دیں اور اچھی طرح بھون لیں۔بھوننے کے بعد آدھا کپ پانی ڈال کر قیمہ کو گلا لیں۔ پانی بالکل خشک ہو جائے تو اس کو ٹھنڈا کرلیں۔ جب بالکل ٹھنڈا ہو جائے تو اس میں انڈے توڑ کر شامل کرلیں اور اچھی طرح ملا لیں۔آٹا اور میدہ میں گھی، نمک اور پانی ڈال کر آٹا گوندھ لی۔ اب آٹے کا پیڑا بنا کر روٹی کی طرح بیل لیں۔ درمیان میں قیمہ کا مکسچر رکھ دیں۔ پھر ہلکے ہاتھ سے چاروں طرف سے بند کرلیں اور چوکو ر سا پراٹھا بنالیں۔پھر اس کو توے پر ڈال کر فرائی کرلیں۔ ٹماٹو سوس اور چٹنی کے ساتھ سرو کریں_

Post a Comment

1 Comments