Advertisement

Main Ad

بریڈ رول

بریڈ رول


بریڈ رول

اجزاء :


چکن  ( بون لیس ) : آدھا کلو 


آلو (ابلے ہوئے ) :2 عدد


بند گوبھی ( باریک کٹی ہوئی) : 1 کپ


شملہ مرچ  (باریک کٹی ہوئی ) : 1 عدد


گاجر (کش کی ہوئی) : 1 کپ


نمک : حسبِ ذائقہ


کالی مرچ (پسی ہوئی ) :2 چمچ


ہری مرچ ( پسی ہوئی ) : 1  چمچ


سویا سوس :  چمچ


انڈے : 2 عدد


بریڈ : حسب ضرورت


بریڈ کرمبز: حسب ضرورت 


ترکیب :


سب سے پہلے چکن کو اچھی طرح دھو کر ایک پین میں نمک ،کالی مرچ اور تھوڑا سا پانی ڈال کر ابلنے کے لیے رکھ دیں ۔ چکن میں صرف اتنا پانی شامل کریں کہ گوشت گلنے تک خشک ہو جائے ۔ اب ایک پین میں آئل ڈالیں اور سبزیوں کو ہلکا سا فرائی کر لیں اور نکال کر ٹھنڈا کر لیں ۔ جب تک سبزیاں ٹھنڈی ہوں ایک بڑے پیالے میں ابلے ہوئے آلو میش کریں اور تمام سبزیاں اس میں ڈال دیں۔ چکن کے باریک ریشے کر کے اسے بھی سبزیوں کے پیالے میں شامل کر دیں اور سویا ساس اور ہری مرچیں ڈال کر تمام چیزیں اچھی طرح مکس کریں ، رولز کا آمیزہ تیار ہے ۔ رولز تیار کرنے کے لئے پہلے کٹنگ بورڈ پر سلائس رکھیں اور تیز چھری کی مدد سے ان کے کنارے کاٹ لیں ۔ پھر سلائسز کو پانی سے گیلا کریں اور دباکر فالتو پانی نکال دیں پھر اس میں چکن اور سبزیوں کا آمیزہ رکھ کر احتیاط سے رول کریں تاکہ وہ ٹوٹنے نہ پائیں ۔  ایک پیالے میں دو انڈے ،چٹکی بھر نمک اور کالی مرچوں کے ساتھ پھینٹیں اور رولز کو انڈے میں ڈپ کر یں بریڈ کرمبز لگائیں اور فرائی کر لیں ۔ مزیدار  بریڈ رول تیار ہیں . چائے کے ساتھ پیش کریں ۔

Post a Comment

0 Comments