آلو مٹر کے چاول
اجزاء
ڈیڑھ کپ باسمتی چاول
ایک پیاز
دو ٹماٹر
دو سبز مرچ
ایک چائے کا چمچ ادرک لہسن
نمک حسب ذائقہ
سرخ مرچ پاﺅڈر حسب ذائقہ
آدھا چمچ زیرہ
آدھا چمچ ہلدی
ایک بڑا آلو، چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں
آدھا کپ مٹر
ایک سیاہ الائچی، دار چینی، کڑی پتا
چار سے چھ کالی مرچ
چار لونگیں
تیل حسب ذائقہ
طریقہ کار
تیل کو گرم کرکے پیاز کو بھون لیں، اب ٹماٹر، سبز مرچ، ادرک لہسن، نمک، زیرہ، ہلدی اور سرخ مرچ شامل کرلیں۔
کچھ منٹ تک تیز آنچ پر پکائیں پھر آلو، مٹر شامل کے چند، منٹوں تک پکائیں اور پھر اس میں تین چوتھائی کپ گرم پانی اور گرم مصالحہ ڈال دیں۔
اب دھلے ہوئے چاول ان چیزوں میں شامل کر لیں اور اس وقت تک تیز آنچ پر پکائیں جب تک چاول سبزیوں کو اپنے اندر جذب نہ کر لیں اور ابلے ہوئے نظر نہ آنے لگیں۔
اب ہلکی آنچ پر چاولوں کو دم دیں، جب چاول پھول جائیں تو انہیں چٹنی، سلاد اور رائتے کے ساتھ پیش کریں۔
3 Comments
Good
ReplyDeletenice
ReplyDeletegood
ReplyDelete