چکن ملائی بوٹی
اجزاء:
• چکن بون لیس (کیوب کٹنگ)_____ آدھا کلو
• نمک_____ حسبِ ذائقہ
• ادرک لہسن پیسٹ_____ 1 کھانے کا چمچ
• لیموں کا رس_____ 1 کھانے کا چمچ
• ہری مرچ_____ 2 عدد
• سفید مرچ پاؤڈر_____ 1 چائے کا چمچ
• دھنیا پاؤڈر_____ 1 چائے کا چمچ
• زیرہ پاؤڈر_____ 1 چائے کا چمچ
• بادام ،کاجواور پستہ پاؤڈر_____ 2 کھانے کے چمچ
• کریم_____ 3 کھانے کے چمچ
• کھانے کاتیل_____ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
ترکیب:
ایک برتن میں چکن لیں اور اس میں نمک،ادرک لہسن پیسٹ ،لیموں کا رس ،ہری مرچ ،سفید مرچ پاؤڈر ،دھنیا پاؤڈر ،زیرہ پاؤڈر ،بادام کاجو اور پستہ پاؤڈر ،کریم اور کھانے کا تیل ڈال کراچھی طرح ملا ئیں اور ایک گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔
اب کوئلے پر باربی کیو کر لیں یا 230ڈگری سینٹی گریڈ پر تیس منٹ تک اوون بیک کر لیں۔
آپکی مزیدار ملائی بوٹی تیار ہے۔
2 Comments
Tasty
ReplyDeletetasty
ReplyDelete