پائے
اجزاء
پائے، صاف کیے ہوئے1 کلو
پیاز کا پیسٹ1 کپ
گھی1 کپ
ادرک کا پیسٹ1 کھانے کا چمّچ
لہسن کا پیسٹ1 کھانے کا چمّچ
لال مرچ پاؤڈر1 چائے کا چمچ
گرم مسالہ1 چائے کا چمچ
ہلدی پسی ہوئی1 چائے کا چمچ
نمکحسبِ ذائقہ
کشمیری لال مرچ1 چائے کا چمچ
دہی1 کپ
پانی1 لیٹر
نانپیش کرنے کے لیے
ترکیب
ایک بڑے برتن میں گھی ڈالیں اور اسے درمیانے درجے کی آگ پر پکنے کے لیے رکھ دیں، پھر اس میں پیاز ڈال کر برائون ہونے تک اچھی طرح بھونیں۔
اب اس میں ادرک، لہسن کا پیسٹ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔
اب اس میں اچھی طرح صاف کئے ہوئے پائے ڈالیں اور اچھے سے مکس کرلیں۔
اب اس میں سرخ پسی ہوئی مرچ، گرم مسالہ، پسی ہوئی ہلدی، اور نمک ڈالیں اور اچھی طرح مکس کرنے کے بعد اس میں کشمیری پسی ہوئی مرچ ڈالیں اور اچھی طرح بھونیں۔
اب اس میں دہی ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
اب اس میں 1 لیٹر پانی ڈالیں، مکس کریں اور ڈھک دیں۔ 1 گھنٹے تک ہلکی آنچ پر اسے پکنے دیں تاکہ پائے اچھی طرح گل جائیں اور اس کا گاڑھا، روغنی شوربہ تیار ہوسکے۔
خوش رنگ، خوش زائقہ اور مزیدار پائے تیار ہیں
5 Comments
Good
ReplyDeletewaooo
ReplyDeletetasty
ReplyDeletewaooo
ReplyDeletesupar
ReplyDelete