چنے کی دال کا حلوہ
چنے کی دال ڈیڑھ کپ
گھی اڑھائی پیالی
چھوٹی الائچی آٹھ عدد
چینی اڑھائی کپ
خشک دُودھ دو پیالی)
اخروٹ حسبِ ضرورت (باریک کٹے ہوئے)
بادام دس عدد (باریک کٹے ہوئے)
پستے پندرہ عدد (اُبلے اور باریک کٹے ہوئے)
پہلے چنے کی دال نیم گرم پانی میں سے دھو کر دوبارہ نیم گرم پانی میں ڈال کر اُبال لیں۔ جب وہ گَل جائے تو اسے ٹھنڈا کرکے چوپر میں پیس لیں۔
اب کڑاہی میں گھی یا تیل گرم کرکے ایک چائے کا چمچ چینی کے ساتھ پسی ہوئی چھوٹی الائچی فرائی کریں۔
جب خوشبو آنے لگے تو اس میں دال شامل کرکے خوب اچھی طرح بھونیں اور براؤن ہونے پر اس میں اڑھائی کپ چینی ڈال دیں۔
چینی کا شیرہ الگ ہونے لگے تو اس میں خشک دُودھ اور باریک کٹے اخروٹ شامل کرکے اچھی طرح بھون لیں۔
پھر تیل الگ ہونے پر تیار حلوے کو ایک بڑی ڈِش میں تھوڑی چکنائی لگا کر پھیلا کر رکھیں۔ چاہیں تو تکونے شکل میں کاٹ لیں۔
آخر میں باریک کٹے بادام اور اُبلے اور باریک کٹے پستے ڈال کر مزے دار چنے کی دال کا حلوہ سرو کریں۔
2 Comments
good
ReplyDeletesweet dish
ReplyDelete