Advertisement

Main Ad

چکن شوارما

چکن شوارما


 چکن شوارما 


اجزاء۔

ڈو پیٹا بریڈ

 اجزاء-

میدہ ڈھائی کپ

کھانے کا تیل 2 کھانے کے چمچ

چینی 1 چائے کا چمچ

ایسٹ 1کھانے کا چمچ

نمک 1 چائے کا چمچ

نیم گرم پانی حسبِ ضرورت


چکن میرینیشن

 اجزاء۔

چکن(بغیر ہڈی کے) 400 گرام

لال مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ

کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ

زیرہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ

گر م مصالحہ 1چائے کا چمچ

ادرک لہسن پیسٹ 1چائے کا چمچ

لیموں کا رس 1کھانے کا چمچ

دہی 2 کھانے کا چمچ

بار بی کیو سوس 1کھانے کا چمچ


گارلک سوس

 اجزاء۔

انڈا ایک عدد

آئل ایک کپ

لہسن کے جوئے دو عدد 

چینی ایک کھانے کا چمچ 

نمک چوتھائی حصہ چائے کا چمچ 

کالی مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ

سرکہ دو کھانے کے چمچ 

مسٹرڈ پیسٹ ایک چائے کا چمچ


سلاد بنانے 

اجزا۔

گاجر(لمبی لمبی باریک کٹی ہوٸی ) آدھا کپ

کھیرا (لمبا لمبا باریک کٹا ہوا  ) آدھا کپ

پیاز (سلائس) آدھا کپ

سرکہ دو کھانے کے چمچ

پانی ایک چوتھائی کپ


ڈو بنانے کی ترکیب۔

 ایک برتن میں میدہ لیں اس میں کھانے کا تیل ، چینی، نمک، ایسٹ ڈال کر ملا لیں اب اس میں نیم گرم پانی ڈال کر گوندھ لیں۔ اب اس کو ڈھک کر ایک سے دو گھنٹہ رکھ دیں۔ اب اس کے بیڑے بنا لیں اور بیل لیں اب اس کو توہ پہ پکا لیں۔

چکن تیار کرنے کی ترکیب۔

 ایک برتن میں چکن لیں اس میں ادرک لہسن پیسٹ ، دہی، بار بی کیو سوس، نمک، زیرہ، کالی مرچ، لال مرچ، لیموں کا رس ڈال کر دو گھنٹے میرینیٹ کر لیں، اب اس کو پین میں دو کھانے کے چمچ تیل ڈال کر فرائی کر لیں۔

 سلاد بنانے کا طریقہ۔

ایک برتن میں سلاد پتہ، کھیرا، گاجر، ہرا دھنیا، سرکہ، نمک،پانی ڈال کر ملا لیں۔ 

سوس بنانے کا طریقہ۔

 بلینڈر کے جگ میں آئل کے علاوہ تمام اجزاء ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر لیں پھر چلتے ہوئے بلینڈر میں آہستہ آہستہ آئل ڈالیں۔ گاڑھا ہونے تک  بلینڈر چلتا رہے۔ نوٹ۔ آئل آہستہ آہستہ ڈالنا ہے ورنہ ساس گاڑھی ہونے کے بجائے پانی کی طرح پتلی ہو جائے گی اور جب تک سوس گاڑھی نہ ہو بلینڈر  کو بند نہیں کرنا ۔تیار کرنے کا طریقہ ایک۔شوارما بریڈ پر تیار کی ہوئی سوس، سلاد، چکن، جالا پینو( سرکے میں بھیگی ہری مرچ ) ڈال کر بٹر پیپر میں رول کر لیں۔

Post a Comment

0 Comments