بیف بہاری باربی کیو
اجزا۶
بیف فلے آدھا کلو (باریک کٹے ہوئے
دہی ایک سو گرام
پپیتا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
پیاز ایک عدد (کٹی اور فرائی کی ہوئی
لہسن ادرک کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ (بھنا اور پسا ہوا
لال مرچ ایک کھانے کا چمچ یا حسب ذائقہ (کٹی ہوئی
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
بیسن چار کھانے کے چمچ (بھنا ہوا
مسٹرڈ آئل چار کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
گارنشنگ کے لئے
سلاد کے پتے تین سے چار عدد
کھیرے دو سے تین عدد
ٹماٹر دو سے تین عدد
ایک پیالہ لیں اور اس میں بیف کے پارچے، تمام مصالحے اور اجزاء شامل کرکے اچھی طرح ملالیں۔اب اس مکسچر کو دو سے تین گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔اب میری نیٹ کیا ہوا گوشت اسکیورز پر لگا کر باربی کیو کرلیں۔ یا اگر آپ چاہیں تو بیک یا فرائی بھی کرسکتے ہیں۔ سلاد کے پتوں، کھیرے اور ٹماٹروں کے ساتھ گرم گرم بہاری بوٹی سرو کریں۔ہ
اجزا
(انڈر کٹ آدھا کلو (بوٹی
سفید سرکہ دو کھانے کے چمچ
سویا سوس دو کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
چینی ایک چائے کا چمچ
کارن فلور ایک کھانے کا چمچ
(کالی مرچ ایک چائے کا چمچ (کٹی ہوئی
باربی کیو سوس دوکھانے کے چمچ
(ہری مرچ دس عدد (لمبی باریک کٹی ہوئی
تیل حسب ضرورت
تل کا تیل ایک چائے کا چمچ
ترکیب
پہلے انڈر کٹ بوٹی کو اچھی طرح دھو کر ایک کھانے کا چمچ سفید سرکہ، ایک کھانے کا چمچ سویا سوس، نمک، چینی، کارن فلور، کالی مرچ اور باربی کیو سوس ملا کر دس سے پندرہ منٹ کے لئے رکھ دیں۔اب فرائنگ پین میں ذرا سی چکنائی لگا کر مصالحہ لگی بوٹیاں الگ الگ کرکے رکھیں اور ان کا اپنا پانی خشک کرلیں۔پھر گرل پین گرم کرکے اس پر بھی ذرا سی چکنائی لگا کر خشک کی ہوئی بوٹیاں پھیلا کر رکھ لیں۔جب وہ دونوں طرف سے اچھی طرح سک جائیں تو انہیں سرونگ ڈش میں ڈالیں۔اب فرائنگ پین میں ایک کھانے کا چمچ تیل گرم کرکے ہری مرچ، سویا سوس، سفید سرکہ اور نمک ڈال کر اسٹر فرائی کریں۔پھر تیار بوٹیوں پر ڈال دیں .ساتھ ہی تل کا تیل ڈال کر گرم گرم سرو کریں۔
4 Comments
yammi
ReplyDeletewaoo
ReplyDeleteto good
ReplyDeletelooking so good
ReplyDelete