مرچوں کا سالن
اجزاء:
ہری مرچ درمیانے سائز کی ------ آدھا کلو
پیاز بڑے سائز کی ----- چار عدد (باریک کاٹ لیں)
خشخاش ---- دو کھانے کے چمچ
تل ----- دو کھانے کے چمچ
ثابت دھنیا ---- دو کھانے کے چمچ
سفید زیرہ ----- ایک کھانے کا چمچ
کھوپرا ----- ایک چھوٹا سا ٹکڑا
سالن کے لیے مصالحہ
ہلدی ---- دو چائے کے چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ ------ ایک کھانے کا چمچ
کری پتہ ----- چھ عدد
کلونجی ----- ایک چائے کا چمچ
نمک ---- حسب ذائقہ
املی ----- ایک پیالی (دو کپ گرم پانی میں بھگو دیں)
کوکنگ آئل یا گھی ----- دو کھانا پکانے والے چمچ
بگھار کے لیے مصالحہ
سفید زیرہ ----- تھوڑا سا
ثابت لال مرچ ---- چھ عدد
میتھی کے دانے ----- تھوڑے سے
کری پتہ ----- چار عدد
ترکیب:
ایک کھلے منہ والی دیگچی میں تیل گرم کریں اور اس میں مرچیں ذرا سے نمک ڈال کر تلیں اور کسی دوسرے برتن میں نکال لیں- جب مرچیں نکال چکیں تو دیگچی میں چولہے پر چڑھائے ہوئے گھی یا آئل میں فوراً بگھار والے مصالحے ڈال دیں- تمام مصالحے ٹھیک سے فرائی ہو کر تقریباً سیاہ ہو جائیں تو فوراً پیاز شامل کر دیں- پیاز ہلکی گلابی ہونے لگے تو سارے مصالحے ڈال کر ہلکا سا بھون لیں- اس کے بعد فرائی کی ہوئی مرچیں شامل کریں اور اچھی طرح چمچ چلا دیں- اب املی کا رس نکال کر مرچوں کے اوپر ڈال دیں اور ایک بار ہلکا سا چمچ ہلا کر پورے سالن میں شامل کر دیں- ساتھ ہی کری پتہ ڈال کر ہلکی آنچ پر دم کے لیے رکھ دیں- خوشبو آنے لگے تو چولہے سے اتار لیں اور گرما گرم روٹیوں یا نان کے ساتھ پیش کریں- لذیذ اور چٹخارے دار حیدرآبادی مرچوں کا سالن تیار ہے-
3 Comments
Sapasi
ReplyDeletemy favroite
ReplyDeletegood
ReplyDelete