![]() |
چکن توا بوٹی
اجزاء:
1. چکن بون لیس_____ 500گرام
2. پیاز کا رس _____2کھانے کے چمچ
3. ادرک کا رس_____ 1کھانے کا چمچ
4. ٹماٹر_____ 3
5. چوپڈ ہری مرچیں_____ 4عدد
6. کھانے کا تیل_____ 1چوتھائی کپ
7. لیموں کا رس_____ 1کھانے کا چمچ
8. کٹی لا ل مرچ_____ 1کھانے کا چمچ
9. دہی_____ 3کھانے کے چمچ
10. ہلدی_____ 1چائے کا چمچ
11. نمک_____ حسبِ ذائقہ
ترکیب:
• ایک باؤل میں چکن، لیموں کا رس، پیاز کا رس، ادرک کا رس اور لہسن کا رس ڈال کر اچھی طرح میرینیٹ کر کے چھ سے آٹھ گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
• اب ایک توے پر کھانے کا تیل گرم کر کے اس میں میرینیٹڈ چکن ڈال کر دو سے تین منٹ کے لئے پکائیں۔
• پھر اس میں نمک، کٹی لال مرچ اور ہلدی، دہی اور ہری مرچیں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
• اب اس میں ٹماٹر اور میرینیشن مکسچر ڈال کر ڈھکن سے ڈھانپ کر ہلکی آنچ پر پانچ سے چھ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔
• پھر اس کو اچھی طرح مکس کرکے دوبارہ میرینیشن مکسچر ڈال کر ڈھکن سے ڈھانپ کر پانچ سے چھ منٹ کے لئے پکائیں۔
• اب پھر اس میں میرنیشن مکسچر ڈال کر درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ کے لئے پکنے دیں۔
• مزیدار چکن توا بوٹی تیار ہے۔
2 Comments
looking tasty
ReplyDeletegood
ReplyDelete